محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، مری،گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اپریل کو ہوگی
خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
