ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔
ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے، نوٹم کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کردیں گے۔
سعودی عرب کا ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرنے کا اعلان
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا۔
