پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کو ایک بار پھر عمران خان کی مشاورت سے جوڑ دیا۔
ایک انٹرویو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا، کیا نوازشریف کے بغیر مسلم لیگ ن کچھ فیصلہ کر سکتی ہے؟ کیا آصف زرداری یا بلاول کے بغیر پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی؟۔
تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کا اڈیالہ پولیس کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ یہ ناسمجھی ہو گی کہ عمران خان سے مشاورت یا ملاقات کے بغیر ہی کوئی فیصلہ ہو ، مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز سے متعلق انہوں نے کہا کہ بل میں صوبے کے اختیار سے تجاوز نہیں ہو گا، اگر دائیں بائیں سے کوئی کوشش ہوتی ہے توہم ایسا بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔
