تحریک انصاف نے جناح باغ جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے سیکیورٹی جمع کرادی

Jinnah Bagh

کراچی، تحریک انصاف نے جناح باغ میں ہونے والے جلسے کے لیے مزار قائد انتظامیہ کی ہدایات پر 25 لاکھ روپے سیکیورٹی رقم جمع کرادی ہے۔

مزار قائد انتظامیہ کے مطابق یہ رقم ممکنہ نقصانات یا سیکیورٹی معاملات کے پیشگی انتظامات کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے یہ رقم پے آرڈر کی شکل میں جمع کروائی ہے تاکہ جلسے کے دوران کسی بھی غیر متوقع نقصان یا نقصان دہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہوں۔

جب تک معیشت نہیں چلے گی، ملک کا پہیہ نہیں چل سکتا، کھئیل داس کوہستانی

انتظامیہ نے قبل ازیں جلسے کی اجازت دینے سے قبل ممکنہ نقصانات کے ازالے کے لیے پیشگی رقم جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ اقدام جلسے کی شفاف اورمحفوظ میزبانی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ سیاسی تقریبات میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp