بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعلقات، تجارت اور ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات میں درمیان دفاعی تعلقات اور تجارت کے معاہدے ہوئے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے بڑی خوشخبری مل گئی
اس کے علاوہ یو اے ای سے 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی کی بھارت فراہمی کے 10 سالہ معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اگلے 6 سال میں دو طرفہ تجارت 200 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔
