گرین لینڈ اور ڈنمارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ احتجاجی مظاہرے میں گرین لینڈ کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرین لینڈ اور ڈنمارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جہاں مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے.
گرین لینڈ کے دارالحکومت میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی پالیسیوں اور بیانات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے میں گرین لینڈ کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے ٹرمپ مخالف جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
اسی طرح ڈنمارک میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں ایرانی سفارتخانے پرمظاہرے، 4 پولیس افسران زخمی، 14 گرفتار
مظاہرین نے کہا کہ وہ عالمی سیاست میں امریکی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے مظاہرے جاری رکھے جائیں گے۔
