آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، نعمان علی کی دو درجے ترقی ہو گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ باؤلرز میں جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی 2 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ شاہین آفریدی کا 24 واں، محمد عباس 28 ویں اور ساجد خان 29 ویں نمبر پر ہیں۔
افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں، انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سعود شکیل کی1درجہ ترقی کے بعد 9 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

