راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 31 دسمبر 2025تک توسیع کردی گئی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 31 د سمبر2025 تک توسیع کی۔
جڑواں شہروں میں دفعہ 144 میں پھر توسیع
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ31 دسمبر 2025کو امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید توسیع یا دفعہ 144 خاتمے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

