پاک بحریہ کے سربراہ سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات


اسلام آباد :  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل ڈاکٹر محمد با قری نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان  کی ملاقات نیول ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے خطے میں بحری امن وا ستحکا م کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوش کو سراہا۔

فوجی سربراہان نے مختلف شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے باات چیت کے دوران ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے خطے کو درپیش دہشت گردی سمیت دیگر اہم مسائل پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فوجی سربراہان کے درمیان مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں