بھارت کے مؤقر اخبار دی ہندو نے 2025ء کو بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کا سال قرار دے دیا۔
دی ہندو نے 2025ء کو بھارت کی عالمی سطح پر سفارتی سبکی کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں۔
پاکستان کا یمن میں امن اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان
دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہ ہو سکی۔ 2025 بھارت کیلئے صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا۔
ٹیرف، روسی تیل پر پابندی اور ویزا قدغن نے ثابت کر دیا کہ بھارت کی واشنگٹن سے شراکت مشروط ہے، 2025 میں امریکی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی میں بھارت کو محدود کردار تک سمیٹ دیا گیا۔
دی ہندونے کہا کہ بھارت کو روسی تیل کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا، رپورٹ میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو سنگین سیکیورٹی ناکامی قرار دیا گیا، رپورٹ میں بھارتی عسکری کارروائیوں کوسفارتی سطح پر عالمی حمایت نہ ملنے کا اعتراف بھی کیا گیا۔
طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، دی ہندو نے سعودی پاکستان باہمی دفاعی معاہدے کے اعلان کو بھارت کیلئے اضافی دھچکا قرار دیا۔
اخبار دی ہندو نے اعتراف کیا کہ بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں، بھارت وشو گرو کے بیانیے سے نکل کر وشو وکٹم کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارت کا دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانا پالیسی سازی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
چین کا امریکا کو زبردست جواب؛ دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ دی ہندو کا یہ تجزیہ حقیقت کی نشاندہی ہے کہ بھارت اب امریکا کیلئے ناگزیر اسٹریٹجک شراکت دار نہیں رہا، کچھ ممالک کی پاکستان کی عسکری کارروائیوں کی حمایت سے بھارت کی سفارتی ناکامی کھل کر سامنے آئی ہے۔
