پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، نیول اکیڈمی آمدپرنیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے احمد محمد ابراہیم کا استقبال کیا۔
کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے، مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈرک دی گئی، مڈشپ مین محمد عزیرعباس کو بہترین کارکردگی پراعزازی شمشیر سے نوازاگیا۔
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدعو کرنے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکر گزار ہوں، میں بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں۔
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی قابل فخر ادارہ ہے، پاکستان نیول اکیڈمی بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج دنیا میں سب سے بہترین ہیں، کیڈٹس بہترین صلاحیتوں سے ملک وقوم کوفائدہ پہنچائیں، ان کا کہنا تھا کہ بحرین پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان کا یمن میں امن اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان
کمانڈررائل بحرین نیول فورس احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، کیڈٹس کیلئے امکانات کی دنیاہے، ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں کردار کی اہمیت ہے۔
کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے کہا کہ وطن کی دفاع کیلئے کیڈٹس کو اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال کرنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
