محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، کراچی والے بھی تیاری کر لیں
شہریوں کو سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
