کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Driving Licenses

کراچی، شعبہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ (ڈی ایل ایس) کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ہیں۔

ڈی ایل ایس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 196 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال کراچی میں مجموعی طور پر4 لاکھ 39 ہزار 626 ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے تھے۔

ڈی ایل ایس کے مطابق سندھ میں آن لائن جاری کیے گئے ڈرائیونگ لائسنسز کی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو جدید سہولیات اور آن لائن سسٹم پر عوام کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر کل عام تعطیل کا اعلان

رواں سال خواتین کی جانب سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ سال 9 ہزار 993 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 11 ہزار 474 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ شعبہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ اب تک 3 لاکھ 67 ہزار 172 شہریوں کو لرنرڈرائیونگ لائسنس جاری کرچکا ہے اس کے علاوہ 31 ہزار 593 شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے پرماننٹ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

ڈی ایل ایس کے مطابق 28 ستمبر 2024 سے فعال آن لائن نظام کے تحت 13 ہزار 582 شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولیات سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں کو وقت اور محنت کی بچت بھی حاصل ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp