سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر کل عام تعطیل کا اعلان

benazir bhutto

 سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے کراچی سے جاری صوبائی محکمہ محنت کے اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ 27 دسمبر کو سندھ میں عام تعطیل ہو گی۔

یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریبات گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر ہو گی جس میں ملک بھر سے قافلے شریک ہوں گے، شہر کے تمام چوراہوں پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسہ کے بعد شہید کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp