وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔
معزز مہمان کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای کے صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی۔ معزز مہنان کو 21 توپوں کی بھی سلامی دی گئی۔
اماراتی صدر کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیر مملکت کا یو اے ای دورہ، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اماراتی صدر کا دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
امارات کے صدر کے دورہ پاکستان کے تناظر میں اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
