ملتان دھماکہ : ہوٹل مالک میرے سپورٹر ہیں ، شاہ محمود قریشی

متنازع قانون نے بھارت میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے، شاہ محمودقریشی

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گلشن مارکیٹ چوک دھماکے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل مالک میرے سپورٹر ہیں۔

ذرائع ابلاغ (میڈیا) سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ہوٹل مالک نے دو دن قبل ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

متاثرہ ہوٹل کے متعلق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ یہ معروف ہوٹل ہے اور فیملیز یہاں کھانا کھانے آتی ہیں۔

ایک سوال پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر انتظامیہ موجود ہے اور حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گلشن مارکیٹ ملتان میں واقع تکہ شاپ پر ہونے والے دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور25 زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اوردیگر سیکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ پہ پہنچ کرعلاقے کو حصار میں لے لیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کی اسپتال منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹا کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں