امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔
دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ 2025 پاکستان کیلئے اسٹریٹجک واپسی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا، عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کے خلاف واضح اور مضبوط پیغام دیا۔
امریکی جریدے نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان بڑی کامیابی کے ساتھ ‘وِنر’ اور بھارت واضح طور پر ‘لوزر’ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی میگزین نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ کیا، عسکری قیادت کے واضح وژن نے ریاستی رٹ کو مضبوط کیا، ریاستی نظم و ضبط کے فروغ میں عسکری قیادت کا کردار نمایاں رہا، بھارت کے ساتھ فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ حاصل کی۔
میگزین کے مطابق بھارت کیخلاف پاکستانی افواج کی کارکردگی نے عسکری توازن واضح کر دیا، پاکستان کی فوجی کارکردگی نے داخلی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ اور ڈیٹرینس کو تقویت اور طاقت بخشی، پاکستانی فوج نے محدود وسائل کے باوجود مؤثر ردِعمل دیا۔ پاکستان کی فوجی کامیابیاں عالمی دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما بن کر ابھرے ، برطانوی جریدہ
دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان کی عسکری کارکردگی نے عالمی سطح پر اعتماد بحال کیا، عسکری قیادت کے مؤثر فیصلوں سے پاکستان کی اسٹریٹجک ساکھ بحال ہوئی، ہندوستان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
میگزین کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد ہندوستان کے واشنگٹن سے تعلقات پر دباؤ آیا، میگزین نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے دفاعی معاہدے اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا، سعودی عرب کے ساتھ بڑا باہمی دفاعی معاہدہ طے پایا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون نے پاکستان کا علاقائی کردار مضبوط کیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفاعی سازوسامان کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا، چین جنگ کے دوران استعمال ہونے والے دفاعی ہتھیاروں کی عملی کارکردگی پر بہت خوش ہوا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے سازگار عالمی ماحول بنا، غزہ سے متعلق عالمی کوششوں میں پاکستان کو اہم فریق قرار دیا گیا۔
پاکستان میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ، بلومبرگ کا فیلڈ مارشل کی کوششوں بارے بڑا اعتراف
دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے واضح مؤقف اپنایا، ٹی ٹی پی کے خلاف پاکستان کی پالیسی میں فیصلہ کن سختی آئی، پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں مدلل مؤقف اپنایا اور ٹی ٹی پی کے خلاف دباؤ بڑھانے کیلئے مسلسل اقدامات کئے، پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے طالبان حکومت پر دباؤ بڑھایا۔
میگزین نے کہا کہ پاکستان نے قطر، ترکیے اور سعودی عرب کو ثالثی کردار میں شامل کر کے سرحد پار خطرات کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کیا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو اندرونِ ملک نمایاں کامیابیاں ملیں۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق انتہا پسندی کے خلاف موثر اقدامات ریاستی پالیسی کی نئی اور واضح علامت قرار دیا گیا، پاکستان کو عالمی فضا سے فائدہ اٹھا کر اصلاحات کا نادر موقع ملا، معیشت میں مشکلات کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری دو دہائیوں بعد بڑی پیش رفت اور ممکنہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتی ہے۔
