وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔
اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت منانے کیلئے آج اکٹھے ہوئے ہیں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانیت کیلئے محبت، بردباری اور خدمت کا پیغام لائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا قابل قدر اور تاریخی کردار ہے، قیام پاکستان سے آج تک اقلیتی برادری نے ملکی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہے، کسی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
براہِ راست:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر اعظم آفس میں کرسمس کے حوالے منعقدہ تقریب میں خطاب https://t.co/dI6k52kYFy
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 25, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ مساوات، عدل، انصاف اور برابری کا سبق دیا، دکھی انسانیت کے سکھ کا ذیعہ بننا چاہیے، اس موقع پر وزیراعظم نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے مسیحی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، مئی میں پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔
بانی پاکستان قائداعظم کا 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکہ حق میں تاریخی کامیابی ملی، ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں بھارت کے 7 طیارے گرائے گئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کی، آج میرے لیڈر میاں نواز شریف کی بھی سالگرہ ہے، یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دیں گے۔
