انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (icc) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
بالرزمیں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر آگئے، مچل اسٹارک کا تیسرا اور نعمان علی کا چوتھا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ،آئی سی سی کو بڑا دھچکا لگ گیا
اسی طرح بیٹنگ میں انگلیںڈ کے جوئے روٹ پہلے نمبر پر ہیں،انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری کی ترقی ہوگئی ، ٹیسٹ بیٹرز میں آسٹریلوی ٹریوس ہیڈ 4 درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پرپہنچ گئے ۔

دوسری جانب ایلکس کیری ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں ، پاکستان کے سعود شکیل دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔
