ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ،آئی سی سی کو بڑا دھچکا لگ گیا

icc

نجی براڈ کاسٹرنے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سال کے لیے کام نہیں کر سکتا کیونکہ اسے شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (icc)کو اگلے سال فروری مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ (t20 world cup)سے قبل ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے 2026-29 کے لیے بھارتی میڈیا کے حقوق کے لیے ایک تازہ فروخت کا عمل شروع کیا ہے،جس کے آئی سی سی تقریباً 2.4 بلین ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے۔

2024-27 سائیکل کے لیے آئی سی سی کے میڈیا حقوق کی مالیت 3 بلین ڈالرز تھی، جس میں ہر سال مردوں کا ایک بڑا ایونٹ طے ہوتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں ٹکرائیں گے

ذرائع کے مطابق نجی براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو ڈیل ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹس بھیج دیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp