ترکیہ میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں لیبیا کے فوجی سربراہ 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ طیارے کا ملبہ انقرہ کے نواحی ضلع ہیمانہ سے مل گیا۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق طیارہ انقرہ ایسن بوغا ہوائی اڈے سے طرابلس کیلئے شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا اور 8 بجکر 52 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا۔
میکسیکو کی بحریہ کا طیارہ ٹیکساس میں گر کر تباہ ، 5 افراد ہلاک
ترک میڈیا کے مطابق تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔
طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
ببالغ الحزن والأسى، تلقّينا نبأ وفاة رئيس الأركان العامة للجيش الليبي الفريق أول ركن محمد الحداد ومرافقيه
رئيس أركان القوات البرية الفريق ركن الفيتوري غريبيل
ومدير جهاز التصنيع العسكري العميد محمود القطيوي
ومستشار رئيس الأركان العامة للجيش الليبي الأستاذ محمد العصاوي دياب…— عبدالحميد الدبيبة Abdulhamid AlDabaiba (@Dabaibahamid) December 23, 2025
رپورٹس کے مطابق لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد نے ترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ ترکیہ سے واپسی کے دوران جنرل محمد علی الحداد کا طیارہ تباہ ہو گیا۔
طیارہ حادثہ؛ عدالت کا نجی ایئرلائن کو 5 ارب 41 کروڑ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
ترکیہ نے واقعے کے بعد فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.
