پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
قرارداد حکومتی رکن احمد شہریار نے ایوان میں پیش کی،متن میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے اداروں میں قانون کی حکمرانی اور شفافیت کو مضبوط بنانے کیلئے قیادت کا مظاہرہ کیا۔
پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی قرارداد جمع
چیف آف ڈیفنس فورسز کی رہنمائی میں مسلح افواج نے ثابت کیا کہ قومی مفاد ہر چیز پر مقدم ہے،فیض حمید کو سزا خود احتسابی، ادارہ جاتی سالمیت اور انصاف کی بالادستی کا ثبوت ہے۔
یہ ایوان اس اصول کی توثیق کرتا ہے کہ ملک کا کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔
