پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کی عمر 16 سال کرنے کی قرارداد جمع

Punjab Assembly

لاہور میں پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے عمر کی حد کم کرنے کی ایک اہم قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

یہ قرارداد اپوزیشن کے رکن شیخ امتیازمحمود نے پیش کی، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ موجودہ 18 سال کی حد کے بجائے نوجوان 16 سال کی عمرمیں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں خود مختار بنانے کیلئے ڈرائیونگ کی عمرکم کرنا ضروری ہے۔

متوقع طور پر یہ اقدام نوجوانوں کی نقل و حمل میں آسانی پیدا کرے گا اورانہیں زندگی کے اہم مواقع سے زیادہ فعال طور پر مستفید ہونے کا موقع دے گا۔

پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور

قرارداد میں عالمی تجربات کی مثال بھی دی گئی ہے، کینیڈا کے بیشتر صوبوں میں نوجوان 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں جبکہ جرمنی میں یہ حد 17 سال ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں نوجوانوں کو جلدی سے ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp