امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والے تمام پابندی کے شکار تیل بردار جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کے اعلان کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے۔
صدرٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے خلاف سخت اقدامات کے تحت ناکہ بندی جاری ہے، امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم نے جہاز تحویل میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر پر دباؤ بڑھا رہے ہیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی بھی بڑھائی جا رہی ہے۔
چین میں دنیا کی سب سے طویل ٹنل کی منظوری، 6گھنٹے کا سفر صرف 40 منٹ میں طے ہو گا
وینزویلا کی طرف سے امریکی اقدام پر تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، یہ کچھ ہفتوں میں امریکا کی جانب سے وینزویلا کے قریب جہاز بردار کو ضبط کرنے کا دوسرا واقعہ ہے۔
