میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

Airport

کراچی: میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔ انہیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افضل زیدی گزشتہ شب ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے استنبول روانہ ہو رہے تھے۔ تاہم امیگریشن کاؤنٹر پر ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی گئی۔

امیگریشن حکام نے میونسپل کمشنر کو آگاہ کیا کہ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ اس لیے وہ فضائی سفر کے اہل نہیں ہیں۔

حکام کے مطابق انہیں ہدایت کی گئی کہ پہلے اسٹاپ لسٹ سے اپنا نام نکلوانا ہو گا۔ یا عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی ان کا بیرون ملک سفر ممکن ہو سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف الزامات اور تحقیقات کے باعث درجنوں سرکاری افسران کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کی رہائی کیلئے نئی تحریک، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان

واقعے کے بعد افضل زیدی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔ جبکہ اس معاملے پر تاحال ان کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp