سڈنی حملے کے بعد آسٹریلیا کی حکومت نے شہریوں سے اسلحہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اسلحہ واپس خریدنے کی قومی مہم شروع کی جائے گی، اسکیم کے تحت لاکھوں آتشیں ہتھیار جمع کرکے تلف کئے جائیں گے۔
سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد کو بھارتی سفارتخانے نے پاسپورٹ جاری کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی حملے کے بعد پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، زیر حراست افراد کی حملہ آوروں سے نظریاتی مماثلت ہو سکتی ہے۔
آسٹریلوی پولیس حکام کے مطابق زیر حراست افراد کے حملہ آوروں کے ساتھ براہ راست تعلق سے متعلق حتمی معلومات نہیں، تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔
