تنخواہوں، پنشن ، ہاؤس رینٹ میں اضافہ،اہم محکمے کے ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

rupees

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اورہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ای ٹی پی بی ملازمین کو ریلیف بجٹ 26-2025 کے نوٹیفکیشن کے مطابق فراہم کیا گیا ہے۔

مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

چیئرمین قمرالزمان  ہیڈ آفس پہنچے اس موقع پر ای ٹی پی بی ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔چیئرمین بورڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات اور حقوق کی ادائیگی ہمیشہ یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور پانی کا معیار چیک کیا۔صاف پانی کی فراہمی کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔

فیکٹری ورکر نے غلطی سے ساتھیوں کی تنخواہیں وصول کر لیں، رقم واپس کرنے سے انکار

تنخواہوں ، پنشن اور ہائوس رینٹ میں اضافے پرای ٹی پی بی ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور اعلیٰ افسران سے اظہارِ تشکر کیا ۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp