مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

Punjab Finance Department

محکمہ خزانہ پنجاب نے مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کے تہوار سے قبل تنخواہیں اور پنشن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھرکے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسزاورمتعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ دسمبرکی تنخواہیں اورپنشن 19 دسمبرتک تمام مسیحی ملازمین کوادا کی جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ملازمین کے مالی سہولت اور تہوارکی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور پنشن فراہم کی جائیں۔

اسپیشل فیملی پنشن: ورثاء 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کے اہل قرار

ذرائع کے مطابق یہ اقدام صوبائی حکومت کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سرکاری ملازمین کی مالی ضروریات اور خوشیوں کا خیال رکھنے کی کوشش کے طور پر لیا گیا ہے۔

ملازمین نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے اور اسے کرسمس کی خوشیوں میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp