جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا

sindh highcout

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ڈگری سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی اور کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے اس مقصد کے لیے تین سینئر وکلاء پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

سینئر قانون دان اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے، جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں ان کا مقدمہ پیش کریں گے۔

واضح ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈگری کیس کو قابلِ سماعت قرار دیا تھا جس کے خلاف جسٹس طارق جہانگیری کی جانب  سے وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کی گئی ہے۔

جوئے کی پروموشن کیس، رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتیں منظور

درخواست میں جسٹس طارق نے مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں لہذا میرے خلاف دائر کی گئی رٹ کو خارج کیا جائے۔

یاد رہے کہ عدالت نے جسٹس طارق کی جانب سے بینچ پر اٹھائے گئے دونوں اعتراضات مسترد کرتے ہوئے رجسٹرار کراچی یونیورسٹی کو ایل ایل بی ڈگری کا اوریجنل ریکارڈ لے کر 18 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp