اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن کو قابلِ سماعت قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے اس موقع پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن کے اندر اپنی تحریری وضاحت پیش کریں۔
ذرائع کے مطابق پٹیشن میں عدالت کے فیصلوں یا رویے سے متعلق الزامات اٹھائے گئے ہیں جن پر ہائیکورٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سماعت کا آغاز کردیا۔
پنجاب اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور
اس فیصلے کے بعد معاملہ عدالتی کارروائی میں داخل ہو گیا ہے اورآئندہ سماعت میں پٹیشن کے تمام نکات پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔

