پاک بھارت جنگ میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، برطانوی جریدہ

india

برطانیہ کے دفاعی جریدے کی ایرو کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 52 منٹ کی فضائی جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار رافیل جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔

رپورٹ میں ان طیاروں کے سیریل نمبرز (BS-001, BS-021, BS-022, BS-027) بھی ظاہر کیے گئے ۔ پاکستان کے “ملٹی ڈومین آپریشنز” نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں رافیل کے علاوہ MiG-29، Su-30 اور Heron ڈرونز کے بھی نقصانات شامل تھے۔

سڈنی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام ایس 400 اور برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی۔

بھارت کی ایک اور سبکی ، جدید ٹیکنالوجی کے عالمی اتحاد ، پیکس سلیکا سے نکال دیا گیا

واضح رہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp