پتنگ بازی کی اجازت ، پنجاب حکومت کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت

punjab govt

عدالت نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو 22 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔

بسنت کیلئے پتنگ اور ڈور بنانے کی رجسٹریشن فیس مقرر

درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست گزار کی جانب سے کائیٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی کی اجازت کے بغیر ارڈیننس پاس کیا، پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp