نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔
نادرا نے 3 سال سے 10 سال کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لازمی قرار دے دی ہے۔ 10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ب فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی۔ پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچے کا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہو گا۔
آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں ، وزارت خزانہ
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔
