میانمار کی فوج کی اپنے ملک میں اسپتال پر بمباری ، 31 افراد ہلاک ، 68 زخمی

myanmar

میانمار کی فوج نے اپنی ریاست کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ میانمار کی فوج نے مغربی ریاست رخائن کے شہر مروک اُو کے اسپتال پر  رات گئے فضائی حملہ کیا ، حملے میں 68 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز پر فوج کا چھاپہ، 38 پاکستانی بازیاب

واضح رہے 2021 میں میانمار میں فوج نے بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا ، جس کے بعد سے میانمار شدید خانہ جنگی کا شکار ہے۔

دوسری جانب میانمار کی فوج نے 28 دسمبر کو انتخابات  کا اعلان کیا ہے ، دوسری جانب  جمہوریت کے حامی اور باغی گروہ اس عمل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp