اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس،قیدیوں سے رات کو عدالتی احکامات کے بغیر ملاقات کی اجازت نہیں ،راولپنڈی پولیس

punjab police

راولپنڈی پولیس(rawalpindi police) کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے ،قیدیوں سے رات کو عدالتی احکامات کے بغیر ملاقات کی اجازت نہیں ۔

ترجمان پولیس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے،عملدرآمد کو یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے،سیکیورٹی اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف

سیاسی جماعت کے دھرنے میں توڑ پھوڑ کے باوجود پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا،سیاسی جماعت کے ارکان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،پتھراؤ اورجلاؤ گھیراؤ کرنے پر قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا پڑا۔

حکمت عملی سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئےواٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا،قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp