اسپیشل فیملی پنشن: ورثاء 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کے اہل قرار

sectrait

سرکاری ملازمین (govt employees)کی دورانِ سروس وفات کی صورت میں “اسپیشل فیملی پنشن” حاصل کرنے والے اہل ورثاء کو 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن (یعنی یکمشت ادا کی گئی پنشن کا ایک چوتھائی) کا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔

فنا نس ڈویژن کے جاری کردہ آفس میمو رنڈم کے مطابق پہلا حقدار (بیوہ یا قریبی عزیز): اگر وہ مقررہ مدت گزار لے (جتنے سال کے لیے یکمشت رقم دی گئی تھی)، تو مکمل 25فیصد پنشن بحال ہو جائے گی۔

سرکاری ملازمین کو ارزاں رہائشی پلاٹس کی فراہمی، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے مابین معاہدہ

دیگر حقدار (پہلے حقدار کی نااہلی کے بعد) ان کے لیے 50 فیصدکمیوٹڈ پنشن بحال ہو گی۔

یہ حکم نئے اور پرانے تمام کیسز پر فوری طور پر لاگو ہوگا، لیکن پچھلی تاریخ سے ادائیگی نہیں ہو گی۔یہ میمورنڈم تمام سابقہ احکامات کو منسوخ کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp