لاہور میں چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں کا سیکیورٹی آڈٹ کروا کرتمام ممکنہ خطرات اور کمیوں کی نشاندہی کی جائے۔
خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں گارڈز کی تربیت کے ساتھ ساتھ دیگرایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ طلبہ، اساتذہ اورعملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہر ادارے میں پینک بٹنزکی تنصیب لازمی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہو،اجلاس میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیکیورٹی پلانز اور موجودہ اقدامات پر تفصیل سے بریفنگ دی۔
ریلوے میں بڑی انتظامی تبدیلی، گریڈ 20 کے دو افسران کے اہم تبادلے
چیئرمین کابینہ کمیٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تحفظ اورحفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے گی، اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد نہ صرف طلبہ اور عملے کی حفاظت ہے بلکہ تعلیم کے ماحول کو پرسکون اور محفوظ بنانا بھی ہے۔
