امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن کے آٹوپین سے منظور کردہ تمام احکامات منسوخ کر دیے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آٹو پین سے منظور ہونے والے معافی نامے اور دیگر دستاویز کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے۔
سری لنکا مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کا شکرگزارہے، سری لنکن سفیر
انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے ایگزیکٹو آرڈر بھی غیر فعال ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تردستخط جوبائیڈن کو بتائے بغیر ہی کیے گئے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدرجو بائیڈن نے احکامات جاری کرنے کیلئے آٹو پین کے استعمال کا اعتراف کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھاکہ تمام دستخط ان کی مرضی سے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، 9 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔
انہوں نے کہا کہ ا ب صرف ایک جنگ بند کرانا رہ گئی ہے، امید ہے روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں بھی روک دی ہیں۔
برطانیہ، شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہری کی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں اٹھایا ہے۔
