وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ(azam nazeer tarar) کا کہنا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں ۔وہ ہر طرح سے اپنے آفس کو ہولڈ کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے،وزیراعظم ملک میں نہیں ، وزیراعظم آ جاتے ہیں تو سب کچھ ہو جانا چاہیے،ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو،وزارت دفاع نے وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد کرنا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات ، تعاون مزید بڑھانے کا عزم
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم اس نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ اور نوٹیفکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم
خواجہ آصف نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق مزید کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں ہے۔
There is unnecessary and irresponsible speculation about CDF notification. Please be informed that the process has been initiated. PM is returning shortly. Notification will be issued in due course of time. No room for any conjecturing. Period!
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 30, 2025
