فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات ، تعاون مزید بڑھانے کا عزم

field marshal

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجکستان کے سیکرٹری دفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تاجکستان کے سیکرٹری دفاع صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور امن کے فروغ میں پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا۔

وانا کیڈٹ کالج حملہ؛ فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے کے استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا اور تاجکستان کیساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  کیا۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp