کراچی کے نیپا فلائی اوور کےقریب مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارکے پہنچنے پر شہری مشتعل ہو گئے۔
مشتعل شہریوں نے فاروق ستار کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا جس کے بعد وہ گاڑی سے اترے بغیر روانہ ہو گئے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نیپا چورنگی پر بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر گہرا دُکھ ہے، ٹوٹی سڑکیں، کھلے گٹر حکومت سندھ اور میئر کراچی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
نشتر کالونی لاہور میں 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ متعدد بچے کھلے مین ہولز میں گر چکے ہیں مگر حکومت کی نظرمیں سب اچھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا تھا۔ جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

