لاہور: نشتر کالونی میں 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے ایم سی ایل کنٹریکٹر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واسا اور ایم سی ایل کے کنٹریکٹر نے تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کا ڈھکن ہٹایا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مین ہول کا ڈھکن ہٹانے کے بعد حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کئے گئے، واسا اور ایم سی ایل کی غفلت کے باعث گلی میں کھیلتی بچی مین ہول میں گر گئی۔
کراچی میں منوڑا بیچ پر افسوسناک حادثہ، میڈیکل کالج کے 3 طلبا جاں بحق
مقامی لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبرنہ ہوسکی۔واضح رہے کہ کھلے مین ہول قیمتی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے مین ہول کے ڈھکن لگانے کی اپیل کی ہے۔
