مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے قائد حزب اختلاف کیلئےشاہ غلام قادر کو نامزد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی نامزدگی مرکزی قیادت کے فیصلے سے کی گئی ،ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی آج اسپیکر چودھری لطیف اکبر سے ملاقات متوقع ہے۔
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ن لیگ شاہ غلام قادر کو باضابطہ طور پر قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی تحریری درخواست پیش کرے گی،ن لیگ آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق تحریری درخواست اسپیکر کو پیش کریں گے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اس وقت پیپلز پارٹی کے بعد سنگل لارجسٹ پارٹی ہے۔
