صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی۔
صدرِ آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاکستان نے 27 ویں ترمیم پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا بیان مسترد کر دیا
صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا، آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے، 1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاق کے استحکام اور قومی یکجہتی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں اصلاحات پیپلز پارٹی کا اہم کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی تاریخی اصلاحات پیپلز پارٹی کی شناخت ہیں، MRD سے ARD تک پیپلز پارٹی جمہوری ارتقا کی معمار رہی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی اور اٹھارویں ترمیم، پیپلز پارٹی کا جمہوری ورثہ ہیں۔
صدر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں پیپلز پارٹی کی شمولیت اہم ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدور، کسان، خواتین اور اقلیتوں کی آواز رہی ہے، محروم طبقات کی شمولیت پارٹی کے مشن کا مرکز ہے۔
پاکستان افغانستان میں کلین اپ آپریشن کے قریب تھا، اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے عزم کی تجدید کی ضرورت ہے، خواتین و اقلیتوں کی بااختیاری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کارکنان جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں، پیپلز پارٹی ایک روادار، روشن خیال پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔
