شیخوپورہ: وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت تمام فیصلے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشورے سے کرتی ہے۔
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا۔ تاہم اب پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہت سہولیات مل رہی ہیں۔ لیکن جب مسلم لیگ ن کی قیادت جیل میں تھی۔ تو اُنہوں نے مشکلات برداشت کیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کا بنیادی کام امن و امان بحال کرنا ہے۔ مرکز اور افواج پاکستان سمیت دیگر ادارے صوبے میں مدد کے لیے جاتے ہیں اور مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔ اور ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ حکومت تمام فیصلے نواز شریف کے مشورے اور ہدایت سے کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترامیم سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ جبکہ حکومت اور فوج کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن ہے۔
