بھارتی وفد کی اجتماعی پسپائی کے بعد پاکستان نے آکسفورڈ یونین (oxford union)میں بلامقابلہ فتح حاصل کرلی۔
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے مطابق آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوا، پاکستانی وفد مباحثے کیلئے لندن میں موجود رہا، بھارتی وفد حاضری کی ہمت نہ کر سکا۔
ایران کی پاک بھارت کشیدگی کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش
پاکستانی وفد میں حنا ربانی کھر، جنرل ریٹائرڈ زبیر محمود حیات اور ڈاکٹر فیصل شامل ہیں ، مصدقہ اسپیکرز کے انکار کے بعد بھارت نے کم درجے کے مقررین کی پیشکش کی،دی گئی بھارتی پیشکش پاکستانی وفد کے معیار کے مطابق نہیں تھی۔
اعلان شدہ بھارتی پینل کو بدلنے کی کوشش نے مباحثے کی ساکھ کو متاثر کیا،آکسفورڈ میں اکثریت بھارتی طلبہ کی ہونے کے باوجود بھارتی وفد ووٹ کا سامنا کرنے سے انکاری رہا۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026،پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا
بھارت کی نام نہاد سیکیورٹی پالیسی آکسفورڈ یونین میں ممکنہ منطقی سوالات کا وزن نہ اٹھا سکی،بھارتی مقررین نے ممکنہ شرمندگی سے بچنے کیلئے طے شدہ مباحثہ سبوتاژ کیا،پاکستان کی واضح اور مدلل تیاری کے مقابلے میں بھارت نے پسپائی کو ہی حکمت عملی بنایا۔
