ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچز کو مجبوری قرار دیدیا
رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیمیں گروپ A میں ایک ساتھ موجود ہوں گی۔ اس گروپ میں امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 8 فروری کو امریکا کے خلاف احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کرے گا۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم 12 فروری کو دہلی میں نمیبیا کے مدمقابل ہوگی۔
دو ابتدائی میچز کے بعد بھارتی ٹیم کولمبو روانہ ہوگی جہاں 15 فروری کو پاکستان کے خلاف سال کا سب سے بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔گروپ مرحلے کا آخری میچ بھارت 18 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ممبئی میں کھیلے گا۔ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے یعنی سپر 8 راؤنڈ کے میچز تین بڑے شہروں احمد آباد، چنئی اور کولکتہ میں منعقد ہوں گے۔
مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت میچ نہ رکھنے کی تجویز دے دی
اگر بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اس کا میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب پہلے سیمی فائنل کی میزبانی کولمبو کرے گا، جو 4 مارچ کو شیڈول ہے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی نظریں نئی چیمپئن ٹیم پر مرکوز ہوں گی۔ کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کے مکمل شیڈول کے اعلان کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
