بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔
بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے سکھ فوجیوں سے سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس ” نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں کھلی بھرتی کا مطالبہ کیا ہے،سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔
کینیڈا میں معروف سکھ رہنما درشن سنگھ قتل،’را’ کے ملوث ہونے کے شواہد
سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی کا راستہ کھولنا ہو گا۔
“سکھ فار جسٹس ” نے درخواست کی سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ کی تشکیل کی جائے ، سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ کے دفاع کے لیے کی جائے۔
سکھ فار جسٹس نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان اندراج کا پروٹوکول جاری کرے گا ، دنیا بھر میں ہزاروں سکھ رضاکار شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ،عالمی قوانین کے تحت فوجیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ضمیر یا اخلاقی وجوہات پر کسی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر سکتے ہیں۔
تین دہائیوں سے امریکا میں مقیم ہرجیت کور بھارت ڈی پورٹ ، سکھ برادری کا احتجاج
سکھوں کی تنظیم نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان کے مضبوط مؤقف اور بھارتی جارحیت کیخلاف اپنی مکمل حمایت کا اظہار کر رہی ہے ، بھارتی جنگی سیاست اور دہشت گردی کے فروغ کے منصوبے کیخلاف دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
