پشاور ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی، عاطف خان اور شاہد خٹک کی گرفتاری سے روک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو 4 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تینوں کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل پھر منسوخ
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عاطف خان کے کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی ۔ تینوں درخواستوں میں آئی جی خیبر پختونخوا کی رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
عدالت نے رپورٹ جمع نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ فریقین ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا
انہوں نے مزید کہا کہ اگر رپورٹس جمع نہیں کر سکتے تو پھر ان کیسز کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیتے ہیں ، بعد ازاں عدالت نے فریقین سے رپورٹ دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
