ہانگ کانگ کے رہائشی ٹاورز میں خوفناک آگ، 36 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


ہانگ کانگ کے شمالی ضلع تائی پو میں واقع 31 منزلہ رہائشی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ نے کم از کم 36 افراد کی جان لے لی، جبکہ متعدد افراد  زخمی اور 279 افراد لاپتہ ہیں

حکومت اور فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔آگ “وانگ فک کورٹ” نامی ہاؤسنگ کمپلیکس میں لگی، جہاں تقریباً 2,000 فلیٹس موجود ہیں۔

فائر سروس کے مطابق عمارت کے اندر اب بھی کتنے لوگ موجود ہیں، اس حوالے سے حتمی معلومات دستیاب نہیں۔ 2 افراد جھلس کر تشویشناک حالت میں ہیں، جب کہ کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔

قریبی پیدل پل پر شہری جمع ہو کر بے بسی کے ساتھ ٹاورز سے اٹھتے دھوئیں اور شعلوں کو دیکھتے رہے۔ عمارتوں پر لگے بانس کے اسکیفولڈنگ نے بھی منظر کو مزید خطرناک بنا دیا۔ موقع پر بڑی تعداد میں فائر ٹینڈرز اور ایمبولینسز موجود رہیں۔

“وانگ فک کورٹ” ایک پرانا سرکاری سبسڈائزڈ ہاؤسنگ اسکیم کا منصوبہ ہے، جس کی تعمیر 1983 میں مکمل ہوئی تھی اور حالیہ دنوں میں اس کی ازسرِ نو مرمت جاری تھی۔ ہانگ کانگ چند وہ مقامات میں سے ہے جہاں اب بھی تعمیراتی کاموں میں بڑے پیمانے پر بانس کے اسکیفولڈنگ کا استعمال ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp